اسلام آباد ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ان افواہوں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لیا جا سکتا ہے یا پھر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر صدر بننے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
جمعے کے روز روزنامہ دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے ان خبروں کو “بے بنیاد قیاس آرائیاں” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض میڈیا حلقوں اور سوشل میڈیا پر چلنے والے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کبھی صدر بننے کی خواہش ظاہر نہیں کی، اور نہ ہی ایسا کوئی منصوبہ زیر غور ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر آصف علی زرداری، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وہ خود باہمی احترام اور پاکستان کی ترقی و استحکام کے ایک متحدہ وژن پر کاربند ہیں۔
وزیراعظم کے اس بیان سے پہلے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ان افواہوں کو ایک “منظم اور مذموم مہم” قرار دیا، جو ملکی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے چلائی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں محسن نقوی نے الزام عائد کیا کہ ان جھوٹی خبروں کے پیچھے دشمن غیر ملکی عناصر کا ہاتھ ہے۔
We are fully aware of who is behind the malicious campaign targeting President Asif Ali Zardari, Prime Minister Shahbaz Sharif, and the Chief of Army Staff. I have categorically stated that there has been no discussion,nor does any such idea exist,about the President being asked…
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 10, 2025
محسن نقوی نے کہاکہ ہم بخوبی جانتے ہیں کہ ان افواہوں کے پیچھے کون ہے۔ صدر کے استعفے یا آرمی چیف کے کسی سیاسی عہدے پر فائز ہونے کے بارے میں نہ کوئی بات چیت ہوئی ہے، نہ ہی ایسا کوئی منصوبہ موجود ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ ایسی کوششیں جو سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں، ناکام ہوں گی اور حکومت پاکستان کو مستحکم بنانے پر توجہ مرکوز رکھے گی۔
سینیٹ کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے انہیں “بے بنیاد اور من گھڑت اطلاعات” قرار دیا، اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اس قسم کی جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں۔
Fake news about President Asif Zardari resigning and Army Chief Field Marshal Syed Asim Munir becoming the next President is being spread as part of a well-orchestrated conspiracy!
It is a completely fabricated & false narrative aimed at creating misunderstandings between the… https://t.co/H4pnTMjlOW
— Hassan Malik (@itshassanmalik) July 12, 2025

