محکمہ موسمیات کی ملک کےمختلف حصوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی ملک کےمختلف حصوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں پنجاب ، کے پی، بلوچستان، جی بی اور کشمیر میں بارشوں کا امکان ہے،  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس متوقع تاہم بعداز دوپہر خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں، آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  شدید موسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد،  بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، اسلام آباد، راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب، بلو چستان اور کشمیر کے مقامی بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

اسی طرح شدید بارش کے باعث خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے، شدید بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ملک میں موسلادھار بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم، 11 افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آندھی کے باعث کمزورانفرا اسٹرکچر بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں اور سولر پینل وغیرہ کو نقصان کا اندیشہ ہے،  اسلام آباد اورگردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز مون سون بارشوں کا طوفانی سپیل، ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، ہنگو میں بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا لاہور میں کئی علاقوں میں فیڈر بند ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں :یوم شہدائے کشمیر آج منایا جارہا ہے،کشمیری شہداء کی بہادری اور عزم کو سلام پیش کرتے ہیں،شہباز شریف

 ادھر گلگت کے مضافاتی علاقوں میں بادل پھٹنے اور موسلا دھار بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، ہزاروں کنال اراضی پرکھڑی فصلیں تباہ ہوگئی،گھروں اورمویشی خانوں کو بھی نقصان پہنچا سیلاب کی وجہ سے گلگت غذرشاہراہِ پر بھی ٹریفک معطل ہوگئی ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *