جھوٹ بے نقاب،انڈونیشیا کی ویڈیو کو پاکستان سے جوڑنے کی بھارتی کوشش ناکام

جھوٹ بے نقاب،انڈونیشیا کی ویڈیو کو پاکستان سے جوڑنے کی بھارتی کوشش ناکام

بھارت کی ایک اور جھوٹی چال بے نقاب ہوگئی ، وائرل پاکستانی ویڈیو دراصل انڈونیشیا کی نکلی ،بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کو پاکستان کا قرار دے کر پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا۔

لیکن تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ ویڈیو پاکستان کی نہیں بلکہ انڈونیشیا کی ہے،ویڈیو میں ایک ہجوم کو مشتعل حالت میں دیکھا جا سکتا ہے جسے بعض بھارتی اکاؤنٹس نے پاکستان میں ہونے والاواقعہ قرار دے کر سوشل میڈیا پر پھیلایا۔

تاہم ویڈیو کے مناظر زبان اور مقامی علامات سے واضح ہوا کہ یہ کلپ انڈونیشیا کے ایک شہر کا ہےجس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔


یہ واقعہ بھارتی میڈیا کی جانب سے جھوٹے بیانیے اور پروپیگنڈے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جس کا مقصد پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔

سچ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھارتی دعوؤں پر سوال اٹھا رہے ہیں اور درست معلومات کی اہمیت کو اجاگر کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *