پاکستان کو دھکمیاں دینے والا بھارت چین کے ہائیڈرو پاورمنصوبوں سے خوفزدہ

پاکستان کو دھکمیاں دینے والا بھارت چین کے ہائیڈرو پاورمنصوبوں سے خوفزدہ

مودی سرکار پانی کے معاملے پر پاکستان پر دباؤ ڈال رہی ہے جبکہ بھارت خود چین کے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس سے خوفزدہ ہے۔بین الاقوامی آبی معاہدے ’سندھ طاس‘ کو سیاسی ہتھیار بنانے والا بھارت خود پانی کے عدم تحفظ کا شکار ہوگیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ اروناچل پردیش نے چین کے60 گیگا واٹ ڈیم منصوبے کو تباہ کن قرار دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ آسام کے مطابق بھارت کا اصل آبی تنازعہ پاکستان نہیں بلکہ چین کے ساتھ ہے۔ سندھ طاس معاہدے پر بھارتی دفاعی تجزیہ کار اُتم سنہا کی ٹائمزآف انڈیا میں پاکستانی مؤقف کی تائید کی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین1997کے واٹر کورسز کنونشن میں شامل نہیں، براہما پترا پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ موسمیاتی تبدیلی سے برف پگھلنے میں22فیصد کمی اور بارش سے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، چین کے ڈیمز کا مجموعی اثر بھارت کیلئے غیر متوقع اور خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی آرمی کا میانمار پر ڈرون حملہ، ایسا ہی حملہ بھارت نے پاکستان پر 7 مئی کو کیا، لیکن اب بھارت دوبارہ ایسی جرات نہیں کر سکتا: دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر قادر بلوچ

بھارت کے شمال مشرقی علاقے اروناچل اور آسام پانی کے اچانک اخراج سے شدید خطرے میں ہیں، سال 2000میں اروناچل میں چینی ڈیم کے پھٹنے سے تباہ کن سیلاب آیا تھا۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کو اصل مسئلہ پانی کے بہاؤ میں اتار چڑھاؤ اور سیلابی خطرات سے ہے۔

چینی اخبار نے بتایا کہ چین پاکستان کا پانی بند کرنے کی بھارتی دھمکیوں پر پاکستان کے فلیگ شپ ڈیم پر کام تیز کررہا ہے، اس سلسلے ڈیم پر کنکریٹ بھرنا شروع کردیا گیا ہے،جو اس منصوبے کی تکمیل کیلئے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: میانمار میں بھارت کا فضائی حملہ! مودی اور اجیت دوول کی ہندوتوا آئیڈیالوجی سے بھارت میں بھی لوگ نالاں، بریگیڈئیر (ر) غضنفر علی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *