آزاد فیکٹ چیک ،پاکستان کبھی بھی چین کی ویزا فری انٹری لسٹ میں شامل نہیں رہا

آزاد فیکٹ چیک ،پاکستان کبھی بھی چین کی ویزا فری انٹری لسٹ میں شامل نہیں رہا

آزاد فیکٹ چیک نے ایک بھارت سے تعلق رکھنے والے ایکس اکاؤنٹ کی جانب سے پھیلائی گئی غلط معلومات کو بے نقاب کیا ہے، جس میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا کہ چین نے پاکستان کو ویزا فری ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے.

تاہم حقائق کے مطابق پاکستان کبھی بھی چین کی ویزا فری انٹری لسٹ میں شامل نہیں رہا۔یہ دعویٰ نہ صرف غلط ہے بلکہ دوطرفہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :آزاد فیکٹ چیک ،پاک فوج سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی خبریں جعلی ہیں

آزاد فیکٹ چیک نے اس جھوٹی خبر کی تصدیق کے لیے چین کی ویزا پالیسی کا حوالہ دیا ہے، جس میں پاکستان کا نام موجود ہی نہیں تھا۔
ماہرین کے مطابق ایسی جعلی معلومات کا مقصد پاکستان اور چین کے تعلقات کو متاثر کرنا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسی خبروں کی تصدیق کیے بغیر ان پر یقین نہ کریں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غلط معلومات کے پھیلاؤ سے گریز کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *