اجیت ڈوول دنیا بھرمیں مذاق بن گیا ، بھارتی صحافیوں نے ثبوتوں کے ساتھ اجیت ڈوول کے جھوٹے بیان پر آئینہ دکھا دیا

اجیت ڈوول دنیا بھرمیں مذاق بن گیا ، بھارتی صحافیوں نے ثبوتوں کے ساتھ اجیت ڈوول کے جھوٹے بیان پر آئینہ دکھا دیا

بھارتی صحافی نے خود ہندوستانی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کے ان دعوؤں کو مسترد کردیا کہ ہندوستان نے 7 مئی کو پاکستان میں ٹارگٹڈ اہداف کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا اور آپریشن سندور میں ہندوستان کا ایک کانچبھی نہیں ٹوٹا، بھارتی صحافیوں نے اجیت ڈوول کے ان ریمارکس کو “تحریف اور غلط بیانیوں سے بھرا ہوا” قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہندوستانی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے گزشتہ دنوں بیان دیا کہ 7 مئی کی رات بھارتی فضائیہ نے کامیابی سے پاکستان میں اپنے اہداف کو ٹارگٹ کیا ، اس حوالے سے بھارتی صحافیوں نے اجیت ڈوول کے بیانات کو “عوام کو گمراہ کرنے کی دانستہ کوشش” قرار دیا اور اجیت ڈوول کے بیان کہ پاکستان کے خلاف ہمارا ایک کانچ بھی نہیں ٹوٹا مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اجیت ڈوول کو فرضی بیانیے کا سہارا لینے کے بجائےچھ لڑاکا طیاروں کے تباہ ہونے اوردیگر فوجی اہداف کو شدید نقصان کو قبول کرنا چاہیئے۔

مزید پڑھیں: دلائی لاما کی جانشینی کا معاملہ ، چین کی جانب سے بھارت کو سخت تنبیہ

بھارتی صحافی نے کہا کہ بھارتی ڈپٹئ آرمی چیف خودتسلیم کر چکے ہیں کہ بھارتی فضائیہ کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ہندوستانی قومیسلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کا کہنا کہ آپریشن سندور میں بھارت کا ایک کانچ بھی نہیں ٹوٹا صریحا جھوٹ پر مبنی ہے۔ بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ بھارت نے رافیل اور جنگی طیاروں کے گرنے کے حوالے سے اس قدر بیان بدلے کہ آج دنیا میں بھارت کا مذاق بن رہا ہے اور قیادت آج بھی حقیقت تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔

مزید پڑھیں: میانمار میں بھارت کا فضائی حملہ! مودی اور اجیت دوول کی ہندوتوا آئیڈیالوجی سے بھارت میں بھی لوگ نالاں، بریگیڈئیر (ر) غضنفر علی

بھارتی صحافی نے واضح کیا کہ ایک طرف اجیت ڈوول کہتے ہیں آپریشن سندور میں کانچ بھی نہیں ٹوٹا اور دوسری جانب مودی سرکار پاکستان کی گولہ باری سے تباہ گھروں کی تعمیر کے لیئے امدادکا اعلان کرتئ ہے اور اجیت ڈوول کے دروغ گوئی بے نقاب کرنے کے لیئے کافی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *