گودی میڈیا کی بنگلہ دیش میں ہندو مظلومیت کی آڑ میں مسلم مخالف بیانیہ بنانے کی کوشش بے نقاب ہوگئی، بنگلہ دیشی نجی تنظیم ریومر سکینر نے گودی میڈیا کا راز فاش کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مودی سرکار اور گودی میڈیا مذہبی آڑ میں بنگلہ دیشی معاشرے میں انتشار پیدا کرنے کی سازش میں مصروف عمل ہے۔
ریومر سکینر نے گودی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا نے مٹفورڈ قتل کے مقتول سوہگ کو دانستہ طور پر ہندو ظاہر کیا، اور لعل چند میاں عرف سوہگ، ایوب علی کا بیٹا اور ایک اسکریپ ٹریڈر تھا۔
ریومر سکینر کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا نے اسے ہندو ظاہر کرنے کی کوشش کی جبکہ سوہگ دراصل مسلمان تھا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو گمراہ کرنے کی غرض سے بھارتی میڈیا نے جان بوجھ کر سوہگ کا مکمل نام یا اس کے والد کا نام ظاہر نہیں کیا۔