بھارت کے لیئے پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک نا ممکن، بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی کے سنسنی خیز انکشاف

بھارت کے لیئے پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک نا ممکن، بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی کے سنسنی خیز انکشاف

معروف بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے لیئے پاکستان پر سرجیکل سٹرائک نا ممکن ہے کیونکہ بھارت کے پاس موثر ہتھیار نہیں اور بھارتی آرمی چیف اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں۔

آزاد ریسرچ کے مطابق معروف بھارتی دفاعی تجزیہ کار اور سابق بھارتی سیکورٹی آفیسر پراوین ساہنی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت آئیندہ کبھی پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک نہیں کریگا کیونکہ ایسا کرنے کے لیئے بھارت کےپاس موثر ہتھیار نہیں ہیں اور اس حقیقت سے بھارتی آرمی چیف بخوبی واقف ہیں۔

پراوین ساہنی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے بعد اب اگر کسی کو لڑائی کرنا ہے تو وہ ہندوستان کو کرنا ہے کیونکہ ہندوستان کو اب اپنا بدلہ لینا ہے اور بدلہ بناء موثر ہتھیاروں کے ممکن نہیں ہے اور زمینی حقائق پر صورتحا ل یہ ہے کہ بھارتی فوج کے پاس لڑنے کیلئے موثر ہتھیار موجود نہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی 5 اگست کی کال بھارتی بیانیے کی تائید، کشمیری عوام کے مؤقف سے غداری ہے، اختیار ولی خان

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کے لیئے اب اس حوالے سے بھی پاکستان پر حملہ نا ممکن ہے کیونکہ پاکستان کی تینوں مسلح افواج ہائی الرٹ ہیں اور اس صورتحال میں بھارت کسی ایڈونچر کو افورڈ نہیں کر سکتا۔انکا کہنا تھا کہ 2022 میں بالا کوٹ میں بھارت کی جانب سے جو سرجیکل سٹرائک کا دعویٰ کیا گیا وہ حقیقت میں سرجیکل سٹرائیک نہیں تھی بلکہ محض ایک دکھاوا تھا لڑائی کا۔ تاہم آج بھارت وہ دکھاوا بھی افورڈ نہیں کر سکتا کیونکہ پاکستان کی تینوں مسلح افواج ہائی لارٹ پر ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ کشیدگی کے بعد اب مزید لڑائی نا ممکن نظر آتی ہے کیونکہ اب صرف بھارت کو اپنی عوام کو بتلانا ہے کہ وہ بدلہ لے سکتا ہے لیکن ایسا ہوتا نظر نہیں آ رہا کیونکہ بھارت اب مزید ہزیمت نہیں اٹھا سکتا۔

مزید پڑھیں: بھارتی بحریہ کو ایٹمی جنگ کیلئے تیار کرنیوالے سٹرٹیجک سسٹمز کی منتقلی، علاقائی استحکام کو خطرہ

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *