آزاد فیکٹ چیک نے پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے سربراہ کے بارے میں بھارت میں قائم ایک ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے پھیلائی گئی غلط معلومات کو مسترد کر دیا ہے۔
آزاد فیکٹ چیک کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ کے حوالے سے بھارتی سوشل میڈیا کے زریعے ٖغلط اندام معلومات کو مسترد کیا گیا ہے کیونکہ بھارتی ایکس اکاؤنٹ کے زریعے یہ پراپیگنڈہ کیا گیا کہ پاکستان ائیر فورس کے سربراہ نے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران امریکہ مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ بھارت کو ایف -35 طیارے نہ دے۔ اس حوالے سے آزاد فیکٹ چیک نے نشاندہی کی کہ پاک فضائیہ کے سربراہ نے دورہِ بھارت کے دوران ایسی کوئی درخواست نہیں کی۔
آزاد فیکٹ چیک نے واضح کیا کہ امریکی غیر ملکی فوجی سیلز سے متعلق تمام انتظام محکمہ دفاع (DoD) ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس کرتا ہے، اور ان پر اثر انداز ہونے میں عام طور پر لابنگ شامل ہوتی ہے، یہ حکمت عملی عام طور پر ہندوستان سے وابستہ ہے۔
آزاد فیکٹ چیک نے نشاندہی کی کہ پی اے ایف کے سربراہ سے متعکق متعلق واشنگٹن کے دورے کے دوران امریکہ ایسی کوئی مطالبہ نہیں کیاہے اور نہ ہی ایسی کوئی درخواست کی ہے کہ وہ بھارت کو ایف 35 لڑاکا طیارے نہ دے۔