پنجاب کے مختلف اضلاع بالخصوص جہلم اور راولپنڈی میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ جہلم کی یونین کونسلز چوٹالہ، خلاص پور اور جلالپور شریف کے علاقوں ڈھوک بدر، نکہ خلاص پور، وگھ، چکری، راجگان، رسول پور اور ڈومیلی میں بارش کے پانی سے سیلاب کی صورتحال نے سنگین صورت اختیار کر لی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت نے گھبراہٹ میں دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا، اونچے درجے کا سیلاب، الرٹ جاری
پاکستان ڈزآسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق راولپنڈی میں بھی غیر معمولی بارشوں کے پیش نظرہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے، جہاں اس وقت سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پرشہر میں ’بارش ایمرجنسی‘ کا نفاذ کیا گیا ہے جبکہ مقامی سطح پر چھٹی کا بھی اعلان کیا گیا ہے تاکہ شہری محفوظ رہیں۔
🚨🚨جہلم کے کئی علاقوں میں شدید بارش کے باعث سیلابی صورتحال، پاک فوج کے دستوں کی متاثرہ مختلف علاقوں میں ریسکیو اور امدادی کارروائیاں شروع۔۔۔ pic.twitter.com/ByvPXZVq0a
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) July 17, 2025
ڈی جی ’پی ڈی ایم اے‘ عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو مون سون بارشوں سے قبل ہی ریسکیو اور ریلیف کا سامان فراہم کیا جا چکا تھا۔ راولپنڈی میں ریسکیو 1122 کے پاس 16 او بی ایم بوٹس، 205 لائف جیکیٹس، 31 ایمبولینسز، 19 فائر بریگیڈ اور 4 ریسکیو وہیکل موجود ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
سیلابی صورت حال وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
ادھر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے راولپنڈی میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں شروع ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث خطرے کے الارم بجا دیے گئے ہیں اور قریبی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
جڑواں شہروں کے کچھ علاقوں میں کل رات سے اب تک 230 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی جس کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میں نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ہیں اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے چیف کمشنر راولپنڈی، ایم ڈی واسا سے سیلاب کی موجودہ صورت حال سے متعلق فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے طلب کیے گئے اجلاس میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
🚨🚨راولپنڈی سواں پل کی تازہ ترین صورتحال۔۔پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔۔ علاقے میں فلڈ ایمرجنسی نافذ۔۔ تفصیلات بتا رہے ہیں نمائندہ آزاد ڈیجیٹل وسیم ہاشمی pic.twitter.com/qgz8tFrGzE
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) July 17, 2025