کراچی : لیاری میں عمارت کی چھت گرگئی، 2 خواتین جاں بحق، 4 زخمی

کراچی : لیاری میں عمارت کی چھت گرگئی، 2 خواتین جاں بحق، 4 زخمی

کراچی کے علاقے لیاری میں 6 منزلہ عمارت کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ لیاری میں کھڈا مارکیٹ کے قریب پیش آیا، حاجی ابراہیم منزل نامی 6 منزلہ عمارت کی چھٹی منزل کی چھت کا ایک حصہ پانچویں منزل پر آگرا جس کے نتیجے میں پانچویں منزل کا فلور بھی چوتھی منزل پر جاگرا۔

حادثے کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں رواں ماہ لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہونے سے 27 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے گھبراہٹ میں دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا، اونچے درجے کا سیلاب، الرٹ جاری

واقعے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سربراہ کو فارغ کردیا تھا جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ عمارت کے مالک اور ایس بی سی اے کے 12 افسران کے خلاف درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔

سانحہ لیاری کے بعد لیاری سمیت شہر بھر میں انتہائی مخدوش قرار دی گئی 51 عمارتوں کو گرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ مخدوش عمارتیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں شدید بارشیں اور سیلابی صورتحال، این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا

سندھ حکومت نے گرائی جانے والی متاثرہ عمارتوں کے مالکان اور کرایہ داروں کو 3 ماہ کا کرایہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *