بشریٰ بی بی کے بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنے ذاتی ملازم کو شدید زخمی کردیا، موسیٰ مانیکا کو حراست میں لے لیاگیا

بشریٰ بی بی کے بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنے ذاتی ملازم کو شدید زخمی کردیا، موسیٰ مانیکا کو حراست میں لے لیاگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے ذاتی ملازم پر فائرنگ کر کے اُسے شدید زخمی کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خاور مانیکا کی رہائش گاہ پر پیش آیا، جہاں غفلت برتنے کے الزام میں موسیٰ مانیکا نے اپنے نوجوان ملازم پر گولی چلا دی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) پاکپتن کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم موسیٰ مانیکا کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں بشریٰ بی بی کے بیٹے نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے کام میں غفلت برتنے پر غصے میں آ کر فائرنگ کی۔

زخمی ملازم کو فوری طور پر ضلعی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ واقعے کی اصل وجوہات سامنے لائی جا سکیں۔ اس واقعے نے مقامی سطح پر شدید تشویش پیدا کر دی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی شدید ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *