اسلام آباد: پاکستان میں مون سون بارشوں کے آغاز کے ساتھ ہی بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت نے وولر بیراج اور کشن گنگا ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ بگلیہار ون اور ٹو، اور سلال ڈیم کے اسپل ویز بھی کھولے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات اور متعلقہ حکام نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے جہلم میں شدید طغیانی کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق جہلم میں ساڑھے 3 لاکھ سے ساڑھے 4 لاکھ کیوسک تک سیلابی ریلے کا امکان ہے۔
ادھر دریائے چناب سے ملحقہ علاقوں میں بھی پانی کی سطح بلند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو الرٹ رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔