امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹانگوں کے نچلے حصے میں سوجن اور ہاتھوں پر نیل کے نشان پر طبی معائنے سے متعلق ترجمان وائٹ ہاؤس کا بیان سامنے آیا ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی ٹانگوں کے نچلے حصوں میں سوجن اور ہاتھوں پر نیل کا معائنہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کے معالج کے مطابق صدر ٹرمپ نسوں میں کمزوری کی علامات کا شکار ہیں۔ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ایسی علامات عموماً 70 سال سے زائد عمر کے افراد میں ظاہر ہوتی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد فیکٹ چیک نے بلوچستان سے ایران جانیوالے زائرین کی بسوں بارے بھارتی پراپیگنڈہ کیا بے نقاب
ترجمان کے مطابق صدر ٹرمپ کی حالیہ تصاویر میں ان کے ہاتھ کی پُشت پر معمولی نیل دیکھے گئے ہیں۔ ایسے نیل کے نشان بار بار ہاتھ ملانے اور اسپرین کے استعمال سے جلد کے ٹشوزمیں جلن کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق دل کی بیماریوں سے بچاؤ کی دوا اسپرین صدر ٹرمپ کی معمول کی دواؤں میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: نریندر مودی اپنی سیاست بچانے کیلئے بھارت کو تباہ کر رہا ہے، بھارتی سینئر تجزیہ ہ کار راجو پارو لیکر کے چشم کشاں حقائق