فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کیلیے مطلوبہ دستاویزات سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان پر زور دیا ہے کہ وہ جرمانے اور قانونی پیچدگیوں سے بچنے کیلیے اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروائیں۔ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 114 اور 116 کے تحت ٹیکس دہندگان کو اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرواتے وقت مختلف دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے جن کی تفصیلات یہ ہیں:
مزید پڑھیں: بھارت کے میزائل تجربات، بیلسٹک میزائل پرتھوی-II اور اگنی-I کے حالیہ تجربات بھارتی جارحانہ جنگی جنون کا واضح ثبوت
شہریوں کو انکم ٹیکس گوشواروں کے ساتھ مطلوبہ دستاویزات مرتب کرنے اور جمع کروانا لازمی ہے۔ 30 جون 2025 تک مالی سال کی بینک اسٹیٹمنٹ: کاروبار اور شخصی اخراجات کی تفصیلات : مالی سال 25-2024 کے یوٹیلیٹی بلز کی فوٹو کاپی: بینک سے لیا گیا قرض یا گاڑی کی لیز : ی تفصیلات (اگر ہے) : انشورنس پالیسی کی قسطوں کی تفصیلات (اگر ہے): مالی سال 2025 میں کل آمدنی اور اخراجات: سیلز ٹیکس دہندگان کے سیلز ٹیکس کی تفصیلات: بیرون ملک سے موصول ہونے والی ترسیلات زر کی تفصیلات
ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کی تفصیلات: بینک کے منافع یا کسی سیونگ اسکیم کی تفصیلات: فون نمبر اور گھر کے پتے کی تفصیلات
اثاثہ جات کی تفصیلات: نوٹ: مذکورہ دستاویزات تنخواہ داروں اور کاروباری افراد افراد دونوں کیلیے فراہم کرنا لازمی ہے۔