ملک کے مختلف حصوں میں آج بھی گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آج بھی گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

آج ملک کے مختلف حصوں  میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال اور جہلم میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیراورگلگت بلتستان کے چند مقامات پربھی بارش کی پیش گوئی ہے، پنجاب کے شہروں منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ، ساہیوال، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، چنیوٹ، قصور، سرگودھا، خوشاب، بہاولپوراورڈی جی خان میں بارش کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے جبکہ طوفانی بارش سے مری کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

ادھر سندھ میں گھوٹکی، سکھر، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھرپارکر، بدین، سجاول، کراچی، ٹھٹھہ، میرپورخاص، مٹیاری، لاڑکانہ، شکارپور، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد اورجیکب آباد میں بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں شدید بارشیں، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر رین ایمرجنسی نافذ

خیبرپختونخوا کےعلاقوں دیر، چترال، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد،  پشاور، کرم، چارسدہ، کرک، مردان، کوہاٹ، باجوڑ، خیبراورہنگومیں بھی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے ممکنہ اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیشِ نظرمتعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، عوام کو بھی غیر ضروری سفر سے گریز اوراحتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) نے  ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث شہروں میں سیلابی صورتحال جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کردیا۔

دوسری جانب ملک بھر میں شدید مون سون بارشوں اور سیلابی کی تباہ کاریاں جاری ہیں، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر رپورٹ جاری کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : سیلابی صورتحال: پاک آرمی کا ملک بھر میں وسیع فضائی ریسکیو آپریشن جاری، درجنوں متاثرین محفوظ مقامات پر منتقل

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث 26 جون سے 17 جولائی کے درمیان 178 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 491 زخمی رپورٹ ہوئے، جس میں 85 بچے بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 اموات رپورٹ ہوئیں اور 227 افراد زخمی ہوئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر راولپنڈی سمیت پنجاب کے شدید بارشوں، سیلاب اور طغیانی کی لپیٹ میں آئے علاقوں میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *