بھارتی دفاعی تجزیہ نگار راجو پاری لیکر نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی سیاست چمکانے کے لیئے اپنے ہی لوگوں کا قتل عام کیا اور پہلگام واقع میں بھی بھارتی وزیر اعظم کی ایماں پر کیا گیا۔
آزاد ریسرچ کے مطابق بھارتی دفاعی تجزیہ کار راجو پاری لیکر نے کہا ہے کہ پہلگام حملہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی اایماء پر کیا گیا اور انہوں نے اپنی سیاست چکمانے کے لیئے اپنے ہی لوگوں کا قتلِ عام کیا۔
راجو پارئ لیکر کا کہنا ہے کہ چار دہشت گرد 250 کلومیٹر دیس سے باہر سے آئے اور اگر ان کی بات پر یقین کیا جائے کہ وہ 250 کلومیٹر واپس بھی گئے کیا کوئی یقین کر سکتا ہے کہ کوئی 250 کلومیٹر باہر سے آئے اور حملہ کر کے اتنا فاصلہ طے کر کے واپس بھئ چلا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ حملہ آور ابھی نہیں ملے تو وہ کبھی بھی نہیں مل سکتے کیوں کہ یا تو انہیں اندر سے سپورٹ حاصل تھی اور مودی سرکار کی ایماء پر یہ سب کچھ ہوا۔
راجو پاری لیکر کا کہنا تھاکہ پہلگام حملہ ایک سکرپٹڈ حملہ تھا جس میں حملہ آور مردوں اور خواتین کو الگ کرتے ہیں اور انہیں کہتے ہیں جاؤ جا کر مودی کو بتاؤ ، یہ ایسی چیزیں ہیں جنہیں کوئی بھی یقین کرنے کے لیئے تیار نہیں ہے۔