ٹرمپ کے بیان نے مودی سرکار کے جھوٹے بیانیے کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کر دیا

ٹرمپ کے بیان نے  مودی سرکار کے جھوٹے بیانیے کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کر دیا

ویب ڈیسک۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان نے بھارت اور پاکستان کے درمیان مئی 2025 کی فضائی جھڑپوں اور اس کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ جس میں ٹرمپ نے نے “فضا سے گرتے طیاروں، ایٹمی خطرات کے بڑھنے اور امریکی دباؤ کے باعث مودی کو پیچھے ہٹنے” کا ذکر کیا، نے نئی دہلی کے سرکاری بیانیے کی کھوکھلی حقیقت کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔

آزاد ریسرچ کے مطابق چاہے بھارت اندرونِ ملک میڈیا پر کتنا ہی کنٹرول رکھے، اختلافی آوازوں کو جتنا مرضی پروپیگنڈے سے دبانے کی کوشش کرے لیکن عالمی برادری کو خاموش نہیں کیا جا سکتا۔ دنیا نے وہ سچ دیکھا جسے بھارت آج بھی جھٹلا رہا ہے۔ اگرچہ یہ انکار آر ایس ایس–بی جے پی کی سیاسی مقاصد کے لیے تو کارآمد ہو سکتا ہے، مگر نہ یہ تاریخ کو بدل سکتا ہے اور نہ ہی خطے میں پائیدار امن لا سکتا ہے۔

ریسرچ کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے 10 مئی کی ہزیمت کو دبانے کی بھرپور کوشش کے باوجود سچ سامنے آ گیا: پاکستان نے “آپریشن سندور” کے بعد بھارتی جنگی طیارے مؤثر طور پر مار گرائے جس سے بھارت کی “ابھرتی ہوئی علاقائی طاقت” کے دعویٰ کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔ مودی حکومت کے جھوٹ اور ناقص سفارت کاری کے باعث عالمی سطح پر بھارت پر اعتماد مجروح ہوا ہے، اور اس کے نتیجے میں بھارت کی سفارتی ساکھ اور وقار دونوں کو زوال کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کے جھوٹ نے بھارت کی ساکھ عالمی سطح پر تباہ کر دی، بھارتی پروفیسر اشوک سوین کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل

آزاد ریسرچ کے مطابق یہ شرمندگی کوئی واحد واقعہ نہیں۔ مودی کی خارجہ پالیسی کی ناکامیوں کی فہرست طویل اور ناقابلِ انکار ہے۔ گلوان میں چینی افواج نے بھارتی فوج کو بے دردی سے شکست دی، درجنوں فوجی ہلاک کیے اور وسیع علاقہ قبضے میں لے لیا جو آج بھی چین کے کنٹرول میں ہے۔ پلوامہ کے بعد مودی کے بیانیے کی حقیقت اُس وقت سامنے آ گئی جب پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرائے، ایک پائلٹ کو زندہ گرفتار کیا اور عزت کے ساتھ واپس کر دیا یوں دنیا کے سامنے بھارت کی کمزوری بے نقاب ہو گئی۔

آزاد ریسرچ کے مطابق اب مودی کو نہ صرف ایک فعال اپوزیشن کا سامنا ہے بلکہ اس کی اپنی نظریاتی بنیاد میں بھی اضطراب پیدا ہو چکا ہے۔ آر ایس ایس، جو مودی کی سیاسی سرپرست تنظیم ہے، نے اشارہ دیا ہے کہ وہ چاہتے ہیں مودی اپنی 75 ویں سالگرہ پر سیاست سے سبکدوش ہو جائیں ایک واضح علامت کہ اب انہیں وہ اعتماد حاصل نہیں رہا جو کبھی تھا۔

ریسرچ کے مطابق ایسے وقت میں جب حکومت اندرون ملک کمزور اور عالمی سطح پر ناقابلِ اعتماد ہو چکی ہے، اس کا ردعمل شدید خطرناک ہو سکتا ہے۔ مودی اور شاہ کی جوڑی اپنی گرتی ساکھ کو بچانے اور مسلسل ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے کسی نئی مہم جوئی کا سہارا لے سکتی ہے چاہے وہ ایک اور مصنوعی تنازع ہو، فرقہ وارانہ کشیدگی ہو، یا پاکستان کے ساتھ نئی محاذ آرائی۔
ایسے اقدامات، جو غرور اور خوف سے جنم لیتے ہیں، جنوبی ایشیا کو ایک بار پھر تباہ کن عدم استحکام کی طرف دھکیل سکتے ہیں، جس سے کروڑوں زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے تھے ، امریکی صدر ٹرمپ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *