ویب ڈیسک۔ بھارتی سیاست میں اس وقت ایک بار پھر ہلچل مچ گئی ہے، جب کانگریس رہنما راہول گاندھی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قوم کو یہ واضح کرے کہ جن پانچ بھارتی طیاروں کے گرنے کی بات ہو رہی ہے، وہ کون سے تھے اور ان کی مکمل تفصیلات کیا ہیں۔
راہول گاندھی نے یہ مطالبہ تین گھنٹے قبل ایک ٹویٹ میں کیا، جس کا مقصد مودی حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے تاکہ وہ اس معاملے پر سچائی سامنے لائے۔
دوسری جانب، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان نے بھی مودی حکومت پر دباؤ مزید بڑھا دیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے تھے۔ اس بیان کے بعد بھارتی حکومت پر سوالات کی بوچھاڑ ہو گئی ہے کہ وہ قوم کو اعتماد میں کیوں نہیں لے رہی۔
بھارت کے نامور دفاعی تجزیہ کار پراوین سواہنی نے بھی راہول گاندھی کے مؤقف کی بھرپور تائید کرتے ہوئے کہاکہ ’’ میں راہول گاندھی سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔ قوم کو اپنی مسلح افواج کی تیاری کے بارے میں جاننے کا حق حاصل ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان کسی بھی جنگ میں فضائی قوت ہی فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔ صرف بیانیہ بنانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، کیونکہ جنگی میدان میں، خاص طور پر اسپیس ٹیکنالوجی کے دور میں، نقصانات اور کامیابیاں چھپائی نہیں جا سکتیں۔”
Agree completely with #RG.
The nation has the right to know the preparedness of our armed forces. Between India & Pakistan, the air war will determine the outcome of the campaign. Narrative building will not help, since on the battlefield – where with space capabilities – it… https://t.co/J4picclSZa— Pravin Sawhney (@PravinSawhney) July 19, 2025

