انڈیا کے سوشل میڈیا اکاونٹس کا جی ایچ کیو راولپنڈی میں چھٹیوں کی منسوخی کی جھوٹی خبر بے نقاب

انڈیا کے سوشل میڈیا اکاونٹس کا جی ایچ کیو راولپنڈی میں چھٹیوں کی منسوخی کی جھوٹی خبر بے نقاب

ویب ڈیسک۔ آزاد فیکٹ چیک نے ایک انڈیا سے تعلق رکھنے والے X (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ کی جانب سے پھیلائی گئی غلط معلومات کی نشاندہی کی ہے۔

مذکورہ دعویٰ کہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، جھوٹ پر مبنی ہے اور بظاہر یہ خبر X ہینڈل کی اپنی تخیل کی پیداوار ہے، جو اکثر جعلی پوسٹس کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔

‘War & Gore’ نامی X اکاؤنٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ جی ایچ کیو راولپنڈی کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ {وجہ نامعلوم}۔ آزاد فیکٹ چیک نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور غلط قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے بیان کے بعد مودی سرکار پر دباو بڑھنے لگا، راہول گاندھی کاتباہ ہونے والے طیاروں کی تفصیلات عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *