ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوران پاکستان چیمپئنز اور انڈیا چیمپئنز کے درمیان ہونے والے میچ کو لے کر بھارتی میڈیا کی طرف سے ایک متنازع دعویٰ سامنے آیا ہے۔
بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی ٹیم کے تین تجربہ کار کھلاڑی عرفان پٹھان، یوسف پٹھان اور ہربھجن سنگھ پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق انڈین کرکٹرز کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی میدان میں اترے تو وہ میچ نہیں کھلیں گے
بھارتی میڈیا نے ان کھلاڑیوں کے اس فیصلے کی وجہ پاکستان کے ساتھ جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کو قرار دیا ہے، جس کی بنا پر یہ کھلاڑی میچ میں حصہ لینے سے گریزاں ہیں۔
یہ خبربھی پڑھیں :کباڑ ہتھیاروں سے پاکستان کو نہیں ہرا سکتے، انیل چوہان کے بیان پر بھارتی میڈیا میں بھونچال
ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم مینجمنٹ اور ان کھلاڑیوں کو میچ میں حصہ لینے کے لیے قائل کرنے کی کوششیں جاری ہیں، کیونکہ ان کھلاڑیوں کے انکار نے بھارتی ٹیم کے اندر بھی کشیدگی اور الجھن پیدا کر دی ہے۔
پاکستان چیمپئنز اور انڈیا چیمپئنز کے درمیان یہ اہم مقابلہ 20 جولائی کو شیڈول ہے اور پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہو گا۔دوسری جانب پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے اس حوالے سے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی طرف سے شاہد آفریدی انجری کے باعث اس ایونٹ میں حصہ نہیں لے رہے، بھارتی ٹیم کی طرف سے بھی کسی قسم کی شکایت یا میچ نہ کھیلنے کی کوئی تحریری اطلاع موصول نہیں ہوئی
یہ خبربھی پڑھیں :آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اپنے میچ بھارت میں نہیں کھیلے گا
پاکستان چیمپئنز اپنی مقررہ تاریخ پر بھارت کے خلاف میدان میں اتریں گی اور شیڈول کے مطابق میچ کھیلا جائے گا،اس بیان سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ بھارتی میڈیا کے ان دعوئوں کو بے بنیاد اور بغیر تصدیق کے قرار دے رہی ہے اور میچ کے شفاف اور خوش اسلوبی سے انعقاد کی طرف امید رکھتی ہے۔