پہلگام واقعہ، حملے آوروں کو بھارتی فورسز نے فرار ہونے دیا، مودی سرکار کا ڈرامہ بے نقاب

پہلگام واقعہ، حملے آوروں کو بھارتی فورسز نے فرار ہونے دیا، مودی سرکار کا ڈرامہ بے نقاب

آزاد فیکٹ چیک نے بھارت کےپہلگام فالس فلیگ آپریشن کو بے نقاب کردیا ہے، بائیسارن ویلی میں بھارتی فوج کی کارروائی سے قبل ہی پہلگام سے سیاحوں کا انخلا شروع ہو چکا تھا۔

اگرچہ پہلگام میں سیکورٹی کی بھاری نفری موجود تھی، تاخیر سے کی جانے والی بھارتی فوجی کارروائی کے باعث حملہ آوروں کو بآسانی فرار ہونے کا موقع ملا

ویڈیو فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاح بغیر کسی سیکورٹی چیک کے باہر نکلتے رہے، جب کہ نکلنے والے راستوں پر کوئی نگرانی نہیں کی گئی، جس سے حملہ آور آسانی سے فرار ہو گئے۔

یہ تمام شواہدثابت کرتے ہیں کہ یہ حملہ ایک ریاستی منصوبے کے تحت رچایا گیا ڈرامہ ہے، جس میں بھارتی حکومت کی رضامندی سے حملہ آوروں کو فرار کی اجازت دی گئی،آزاد فیکٹ چیک کے مطابق یہ واقعہ ایک “فالس فلیگ آپریشن” کی خصوصیات رکھتا ہے، جس میں بھارتی سیکورٹی فورسز نے حکومتی احکامات کے تحت دہشتگردوں کو تحفظ فراہم کیا اور ان کے فرار کی راہ ہموار کی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *