بنگلہ دیش نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کو 7وکٹوں سے ہرا دیا

بنگلہ دیش نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کو 7وکٹوں سے ہرا دیا

میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے مقابلے میں میزبان بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

میچ کا آغاز بنگلہ دیشی کپتان لٹن داس کے ٹاس جیتنے سے ہوا  جنہوں نے پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا  اور صرف 18 رنز پر پہلا کھلاڑی آؤٹ ہو گیا۔ اس کے بعد وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور ایک موقع پر مہمان ٹیم کا اسکور 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 46 رنز تھا۔

فخر زمان اور خوشدل شاہ نے چھٹی وکٹ پر اسکور کو 70 تک پہنچایا  مگر فخر زمان 44 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ خوشدل 17 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

 دیگر بیٹرز میں محمد حارث نے 4، سلمان علی آغا 3، حسن نواز 0، عباس آفریدی 22، فہیم اشرف 5 اور سلمان مرزا بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئےپاکستان کی پوری ٹیم آخری اوور کی تیسری گیند پر 110 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مستفیض الرحمان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں بنگلہ دیشی اننگز کا آغاز بھی مشکلات کا شکار رہا پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر سلمان مرزا نے اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کی اور بعد ازاں کپتان لٹن داس کو بھی جلدی آؤٹ کر دیا توحید ہریدوئے اور پرویز حسین نے اننگز کو سنبھالا اور اہم شراکت قائم کی۔

عباس آفریدی نے توحید کو 36 رنز پر آؤٹ کیا مگر پرویز حسین ایمون نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 56 رنز بنائے ذاکر علی نے بھی آخر میں 15 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کو ہدف تک پہنچا دیا۔

بنگلہ دیش نے 111 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ اپنے نام کیا پرویز حسین ایمون کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا پاکستان کی طرف سے سلمان مرزا نے دو اور عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *