اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع، موسم خوشگوار

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع، موسم خوشگوار

پنجاب کے مختلف علاقوں میں خشک موسم کے باعث گرمی اور حبس میں شدید اضافہ دیکھا جارہا ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چار روز بارشوں سے متعلق تازہ پیش گوئی کر دی ہے۔ 

صوبائی ڈیزاسٹر منجیمنٹ (پی ڈی ایم اے) نے مون سون کے چوتھے اسپیل کے پیش نظر 25 جولائی کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے، تاہم آج لاہور میں بارش کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا نیا طاقتور سسٹم آج پاکستان میں داخل ہو رہا ہے۔ ممکنہ بارشوں کے تناظر میں واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، بلدیہ عظمیٰ اور محکمہ ہاؤسنگ نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی آج بارش کی پیشگوئی، سندھ میں بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاءالدین، حافظ آباد، گجرات، جہلم اور گجرانوالہ سمیت لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور ملتان میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں متوقع بارشوں کے سبب دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔ پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

دریائے راوی، چناب، جہلم اور ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب موجود ہے جہاں پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 20 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے، جبکہ تربیلا، کالا باغ اور چشمہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی سرکارکا بھارت خواتین کے لیے غیر محفوظ، سی آر پی ایف اہلکار نے اپنی ہی ساتھی خاتون افسر کو قتل کردیا

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق صوبے بھر کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو فیلڈ میں موجود رہنے اور ندی نالوں کے اطراف دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *