بنگلادیش ایئرفورس کا ایک ایف-7 تربیتی طیارہ آج دوپہر شہر کے ایک کالج اور اسکول کے کیمپس پر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق حادثے میں جھلس کر زخمی ہونے والے 50 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مکمل تحقیقات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔