بھارتی پارلیمنٹ میں پہلگام حملے اور آپریشن سندور پر بحث کیلئے اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی

بھارتی پارلیمنٹ میں پہلگام حملے اور آپریشن سندور پر بحث کیلئے اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی

نئی دہلی: بھارتی پارلیمنٹ میں مون سون اجلاس کے پہلے روز آپریشن سندور پر بحث کے لیے اپوزیشن کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کو پارلیمنٹ میں اجلاس کے دوران کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے نعرے بازی کرتے ارکان نے حکومت سے پہلگام حملے اور آپریشن سندور پر تفصیلی بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن کے شور شرابے پر لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے اجلاس کچھ دیر بعد ہی ملتوی کر دیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اجلاس کے بعد اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں حکومتی ارکان کو ہی بولنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ بھارتی اپوزیشن کا آپریشن سندور اور جنگ بندی پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانےکا مطالبہ کیا گئا۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر بنوں چھاؤنی پر حملے سے متعلق بھارتی پراپیگنڈہ بے نقاب

انہوں نے کہا کہ میں اپوزیشن لیڈر ہوں مجھے نہیں بولنے دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت پارلیمنٹ میں اگلے ہفتے آپریشن سندور پر بحث کا ارادہ رکھتی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے آپریشن سندور اور جنگ بندی پر وزیراعظم مودی سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اپوزیشن جماعتوں نے مطالبہ کیا کہ مودی حکومت پہلگام حملےکے بعد آپریشن سندور اور جنگ بندی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *