اپوزیشن نے آپریشن سندور پر لوک سبھا میں کھلی بحث کا مطالبہ کیا تھا۔
بھارتی نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے کہا کہ میں لوک سبھا میں آپریشن سندور پر کھلی بحث کی اپوزیشن کو یقین دہانی کراتا ہوں، بھارتی نائب صدر کے اس بیان کے بعد ان سے زبردستی استعفی لے لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نائب صدرجگدیپ دھنکھر نے اپنے استعفیٰ میں صحت کے مسائل کا ذکر کیا ہے۔
بھارتی حکومت ناکام پالیسیوں کی بدولت سچ سامنے آنے سے خوفزدہ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اب بھارتی پارلیمنٹ نئے نائب صدر کا انتخاب کرے گی ، بھارتی میڈیا کے مطابق نئے نائب صدر کے انتخاب تک جگدیپ دھنکھر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔