پی ٹی آئی میں شاہ محمود کا سفر تمام؟ نئی انٹری کاامکان ، سینئر صحافی کا انکشاف

پی ٹی آئی میں شاہ محمود کا سفر تمام؟ نئی انٹری کاامکان ، سینئر صحافی کا انکشاف

رہنما تحریک انصاف  شاہ محمود قریشی کا سیاسی سفر اب پی ٹی آئی کے بغیر آگے بڑھے گا؟ سینئر صحافی مزمل سہروردی نے انکشاف کیا ہے  کہ پارٹی میں ان کا باب بند ہو چکا ہے، اور اب  پارٹی  ایک “نئی انٹری” کے لیے تیار ہے ۔

آزاد ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے سینئر صحافی مزمل سہروردی کاکہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ پی ٹی آئی میں شاہ محمود قریشی کے دن گنے جاچکے  ہیں ، اب ان کے لیے وہ کچھ نہیں ان کی ساری جیل قربانیوں کی صورت میں نہیں دیکھی جاے گی بلکہ اس کا اختتام سیٹلمنٹ کی صورت میں ہوگا اسی لیے آجکل جاوید ہاشمی بہت متحرک نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  سب کو پتا ہے کہ شاہ محمود اور جاوید ہاشمی سیاسی طور پر ایک دوسرے کے مخالف رہے ہیں  اوراب  مجھے ایسا لگ رہا ہےکہ جاوید ہاشمی سمجھتے ہیں کہ شاہ محمود قریشی کاسفر پی ٹی آئی میں ختم  یا محدود ہوتا جارہاہے، اس لیے وہ اگلے الیکشن میں اپنی بیٹی یا داماد کے لیے پی ٹی آئی کا ٹکٹ لے سکتے ہیں اور شاہ محمود پر ان کو ترجیح دی جائی گی ۔

مزید پڑھیں: 9 مئی کے مقدمات میں جس کا جرم بنتا تھا اسکو سزا ملی، اگر ان مجرمان کو سزائیں نہ ملتی تو یہ سانحہ بار بار ہوتا: سینئر صحافی حسن ایوب خان

مزمل سہروردی نے مزید کہا کہ جیسے جیسے شاہ محمود اور زین قریشی کے دل میں عمران خان کے لیے شک بڑھتا گیا جاوید ہاشمی کے دل میں ان کی محبت میں اضافہ نظر آیا کیونکہ جاوید ہاشمی کو اپنے خاندان کے لیے اب جگہ نظر آرہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  جب تک شاہ محمود پوری طرح ایکٹو اور کنٹرول میں تھے جاوید ہاشمی کو بری طرح نکال دیا گیا اور ان کو تحریک انصاف میں جگہ نہیں ملی اور عبرت کا نشان بنا دیا گیا مگر  اب جب کہ شاہ محمود قریشی راستے جدا ہونے کے قریب ہیں  تو جاوید ہاشمی کو اپنی جگہ بنتی نظر آرہی ہے اوریہی وجہ ہے کہ جاوید ہاشمی عمران خان کی حمایت میں پوری طرح متحرک نظر آرہے ہیں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *