بھارت کا سوشل میڈیا پر بلوچستان میں پولیس افسران کے اجتماعی استعفوں کا بے بنیاد پروپیگنڈا

بھارت کا سوشل میڈیا پر بلوچستان میں پولیس افسران کے اجتماعی استعفوں کا بے بنیاد پروپیگنڈا

ویب دیسک۔ آزاد فیکٹ چیک نے بھارت سے چلنے والے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ کی جانب سے پھیلائی گئی اس گمراہ کن خبر کو بے نقاب کر دیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بلوچستان میں پولیس افسران کی بڑی تعداد نے اجتماعی استعفے دے دیے ہیں۔

بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بلوچستان پولیس کے 300 سے زائد اہلکاروں نے بلوچ جنگجوؤں کے حملوں کے پیشِ نظر اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اس دعوے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ بلوچ پولیس اہلکار، جو اکثریت میں بلوچستان کے رہائشی ہیں، پاکستانی پنجابی فوج کے ماتحت کام کرتے ہیں۔

تاہم آزاد فیکٹ چیک کے مطابق یہ تمام دعوے مکمل طور پر بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، کیونکہ بلوچستان پولیس سے کسی بھی اہلکار نے اس نوعیت کا اجتماعی استعفیٰ نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارتی فوج کا ڈرون وارفیئر پر انحصار

آزاد فیکٹ چیک نے اس جھوٹی خبر کو ایک واضح مثال قرار دیا ہے کہ کس طرح سوشل میڈیا پر جھوٹے دعووں کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *