خیبر پختونخوا سے 11 سینیٹرز کا انتخاب، 6 سالہ مدت کے لیے نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا سے 11 سینیٹرز کا انتخاب، 6 سالہ مدت کے لیے نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبر پختونخوا سے منتخب ہونے والے 11 سینیٹرز کے باضابطہ انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ انتخاب الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 124 اور آئین کے آرٹیکل 59 کی شق (3) کے تحت عمل میں لایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا اور پنجاب میں سینیٹ انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری، ایوان میں سیاسی ہلچل، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

نوٹیفکیشن کے مطابق، 7 جنرل نشستوں، 2 ٹیکنوکریٹس (بشمول علما) کی نشستوں اور 2 خواتین کی مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے سینیٹرز نے اُن ارکان کی جگہ لی ہے جن کی مدت 11 مارچ 2024 کو مکمل ہو گئی تھی۔ نومنتخب سینیٹرز 8 اپریل 2030 تک اپنی آئینی مدت پوری کریں گے۔

CamScanner 24-07-2025 14.13 by Iqbal Anjum on Scribd

خیبر پختونخوا سے منتخب ہونے والے سینیٹرز میں جنرل نشستوں پر کامیاب اُمیدوار درج ذیل ہے

مراد سعید آزاد امیدوار، ضلع سوات

فیصل جاوید آزاد امیدوار، ضلع صوابی

نور الحق قادری آزاد امیدوار، ضلع خیبر

مرزا محمد آفریدی آزاد امیدوار، ضلع شانگلہ

نیاز احمد پاکستان مسلم لیگ (ن)، پشاور

عطا الحق جمعیت علمائے اسلام (پاکستان)، پشاور

محمد طلحہ محمود جمعیت علمائے اسلام (پاکستان)، ضلع ہری پور

ٹیکنوکریٹس علما کی نشستوں پر کامیاب اُمیدواروں کی فہرست

محمد اعظم خان سواتی آزاد امیدوار، ضلع مانسہرہ

دلاور خان جے یو آئی (پاکستان)، ضلع مردان

خواتین کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کی فہرست

روبینہ ناز آزاد امیدوار، پشاور

روبینہ خالد پاکستان مسلم لیگ (ن)، پشاور

یہ انتخاب صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کی نگرانی میں مکمل ہوا، جنہوں نے ریٹرننگ آفیسر کے فرائض بھی انجام دیے۔

مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات،پی ٹی آئی منحرفین کیخلاف حکومت و اپوزیشن متحد، مشترکہ حکمتِ عملی تیار

اس مرحلے میں آزاد امیدواروں کی واضح برتری دیکھنے میں آئی، خاص طور پر جنرل اور ٹیکنوکریٹ نشستوں پر، جو کہ صوبے میں بدلتے ہوئے سیاسی رجحان کی عکاسی کرتی ہے۔ سابق وفاقی وزرا مراد سعید، فیصل جاوید اور نور الحق قادری کا آزاد حیثیت میں کامیاب ہونا ان کی قومی سیاست میں مضبوط موجودگی کا ثبوت ہے۔

نومنتخب سینیٹرز اب 2030 تک ایوان بالا میں قانون سازی اور قومی پالیسی سازی میں کردار ادا کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *