گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان، میاں چنوں موٹرز ڈیلرز نے صارفین کے لیے ایک خوش آئند پیشکش متعارف کرائی ہے۔ اب خریدار سوزوکی آلٹو صرف 38,500 روپے ماہانہ قسط پر حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈیلرشپ کی جانب سے پیش کی گئی یہ آسان اقساط کی سہولت ان افراد کے لیے ایک بڑی سہولت ہے جو مہنگائی کے باعث نئی گاڑی خریدنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ پیشکش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاک سوزوکی نے رواں ماہ آلٹو کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد، آلٹو وی ایکس آر کی نئی قیمت 29,94,861 روپے ہو گئی ہے، جو کہ 1,67,861 روپے کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ آلٹو اے جی ایس ’وی ایکس آر‘ کی قیمت 1,77,480 روپے کے اضافے کے بعد 31,66,480 روپے ہو گئی ہے، جبکہ آلٹو 1,86,446 اے جی ایس ’وی ایکس آر‘ روپے کے اضافے کے ساتھ 33,26,446 روپے میں دستیاب ہے۔
سوزوکی میاں چنوں موٹرز اس پیشکش کو محدود مدت کے لیے ایک سنہری موقع کے طور پر پیش کر رہا ہے تاکہ عام آدمی کے لیے گاڑی کی ملکیت ممکن بنائی جا سکے۔ دلچسپی رکھنے والے خریدار مزید معلومات اور بکنگ کے لیے سوزوکی میاں چنوں موٹرز سے رابطہ کریں یا ان کا شوروم، جو بائی پاس میاں چنوں پر، رحمان سٹی کے سامنے واقع ہے، وزٹ کریں۔
موجودہ معاشی حالات میں جب گاڑی خریدنا ایک چیلنج بنتا جا رہا ہے، اس قسم کی اقساط پر گاڑیوں کی سہولت بجٹ پر نظر رکھنے والے خریداروں کی توجہ کا مرکز بن سکتی ہے۔