اے آئی ٹولز سے یوٹیوب شارٹس ویڈیوز بنانا پہلے سے کہیں زیادہ آسان

اے آئی ٹولز سے یوٹیوب شارٹس ویڈیوز بنانا پہلے سے کہیں زیادہ آسان

ویب ڈیسک۔ یوٹیوب نے اپنے شارٹس پلیٹ فارم کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی نئے ٹولز متعارف کرائے ہیں۔ ان ٹولز کا مقصد شارٹس ویڈیوز کی تیاری کو زیادہ بہتر اور یوزر فرینڈلی بنانا ہے۔

ان میں سے ایک فیچر “فوٹو ٹو ویڈیو” ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے فون کیمرا رول میں موجود سٹل تصاویر کو انیمیٹڈ شارٹ ویڈیوز میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ ان ویڈیوز میں لوگ حرکت کر رہے ہوں گے جبکہ مختلف ایفیکٹس اور ٹیمپلیٹس کو بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

یہ فیچر اس وقت امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں متعارف کرایا گیا ہے، تاہم کمپنی رواں سال کسی وقت دنیا بھر میں اسے متعارف کرائے گی ۔ کمپنی کے مطابق نئے اے آئی ٹولز سے مواد کی تیاری کا عمل ہر ایک کے لیے آسان اور پرلطف ہو جائے گا۔

یوٹیوب کی جانب سے نئے اے آئی جنریٹیو ایفیکٹس بھی صارفین کے لیے متعارف کرائے جا رہے ہیں جن کی مدد سے صارفین مختلف تخلیقی کام انجام دے سکیں گے۔ جیسے وہ زیرآب ماحول کو متحرک بنا سکیں گے یا کسی سنگل سیلفی کو ٹوئن میں تبدیل کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کے ردعمل پر بھارتی یو ٹیوبر دھرو راٹھی نے ایکس اکاؤنٹ پر کمنٹ سیکشن بند کر دیا

ان ٹولز کو گوگل کے ویو 2 ماڈل سے پاور فراہم کی جائے گی جبکہ کچھ عرصے بعد انہیں ویو 3 سے اپ گریڈ کر دیا جائے گا۔ ایفیکٹس کے علاوہ یوٹیوب کی جانب سے “اے آئی پلے گراؤنڈ” بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔

یہ ایک ایسا مرکزی ہب ہے جہاں صارفین جنریٹیو اے آئی ٹولز پر تجربات کر سکیں گے۔ اس ہب تک رسائی یوٹیوب ایپ میں “Create” بٹن پر کلک کرنے سے حاصل کی جا سکے گی، تاہم یہ سہولت آئندہ چند ہفتوں میں دستیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد : عدالت کا عمران ریاض، معید پیرزادہ سمیت 27 یوٹیوبرز کے چینلز بلاک کرنے کا حکم

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *