اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے،آج امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کرینگے

اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے،آج امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کرینگے

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار اپنے سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے، جہاں وہ واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارتخانے کے اعلیٰ افسران نے ان کا استقبال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ ا سحاق ڈار آج امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے جو محکمہ خارجہ میں طے شدہ ہے۔

اس اہم ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی، خصوصاً باہمی تجارت، سرمایہ کاری کے مواقع اور اقتصادی شراکت داری کے فروغ پر توجہ دی جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پاکستان کے نائب وزیرِاعظم/وزیرِ خارجہ کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اہم اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکہ کا دورہ

علاوہ ازیں دونوں وزرائے خارجہ علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے جن میں باہمی دلچسپی کے امور سر فہرست ہوں گے۔

اسحاق ڈار اپنے دورے کے دوران ممتاز امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل میں بھی خطاب کریں گے، جہاں وہ پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور جنوبی ایشیا کی موجودہ صورت حال کے ساتھ ساتھ پاک امریکہ تعلقات کے مستقبل پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *