بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر اور ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں خوشاب کے 31 سالہ بہادر افسر میجر زیاد سلیم اور جہلم کے سپوت سپاہی ناظم حسین دشمن کا دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے۔
On 23 July 2025, Security Forces conducted an intelligence based operation in Mastung District, on reported presence of terrorists belonging to Indian Proxy, Fitna al Hindustan.
During the conduct of operation, own troops effectively engaged the terrorists’ location and… pic.twitter.com/9nwFrF4B3F
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 24, 2025

