بھارت کا اے آئی ویڈیوز کے ذریعے پاک فوج کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب

بھارت کا اے آئی ویڈیوز کے ذریعے پاک فوج کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب

ویب ڈیسک۔ بھارت سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ ویڈیوز کے ذریعے پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے۔

بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک جعلی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک شخص کو پاک فوج کے سپاہی کے طور پر دکھایا گیا ہے جو اپنے افسران سے گلے شکوے کرتا نظر آ رہا ہے، تاہم واضح طور پر یہ ویڈیو جعلی اور اے آئی سے تیار کردہ ہے۔

آزاد فیکٹ چیک نے اس جعلی ویڈیو کی حقیقت کو بے نقاب کردیا ہے۔ آزاد فیکٹ چیک کے مطابق ویڈیو میں جو شخص سپاہی بننے کی کوشش کر رہا ہے، اس نے پاک فوج کی وردی کا غلط پیٹرن پہنا ہوا ہے۔ پاکستانی فوجی یونیفارم میں بائیں جانب “پاک آرمی” کا بیج اور دائیں جانب نام کی پلیٹ ہوتی ہے، جو اس ویڈیو میں موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عوام بنیادی سہولیات سے محروم، مودی نے 350 کروڑ بھارتی روپے غیرملکی “شوبازی ” پر لُٹا دیے

مزید برآں، ویڈیو میں بولنے والے شخص کا لہجہ مہاراشٹری ہے، جو بھارت کے علاقے مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والوں کا مخصوص انداز ہے، اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ویڈیو میں موجود شخص پاکستانی نہیں بلکہ بھارتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز بنا کر پروپیگنڈا کرنے کی کوشش ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی ہے، اور یہ ثابت ہو گیا ہے کہ جعلی ویڈیوز کے ذریعے سچ کو نہیں چھپایا جا سکتا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *