پاک بھارت جنگ سے پاکستان کا عالمی سطع پر مقام بلند ہوا، پاکستان کو ایک فوجی طاقت کے طور تسلیم کیا جا رہا ہے، بھارتی دفاعی تجزیہ نگار پراوین سواہنی

پاک بھارت جنگ سے پاکستان کا عالمی سطع پر مقام بلند ہوا،  پاکستان کو ایک فوجی طاقت کے طور تسلیم کیا جا رہا ہے، بھارتی دفاعی تجزیہ نگار پراوین سواہنی

بھارتی دفادعی تجزیہ نگار پراوین سواہنی کا کہنا ہے کہ حالیہ پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان کے عالمی مقام میں اضافہ ہوا ہے اور پاکستان ایک فوجی طاقت کے طور پر دنیا کے سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی دفاعی تجزیہ نگار پراوین سواہنی نے اعتراف کیا ہے کہ ھالیہ پاک-بھارت جنگ کے بعد دنیا نے پاکستان کو ایک فوجی طاقت کے طور پر تسلیم کیا ہے اور عالمی سطع پر پاکستان کے مقام میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی دفاعی تجزیہ نگار پراوین سواہنی نے مزید اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ چین بھارت کو اپنے مدِ مقابل کے طور پر تسلیم ہی نہیں کرتا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور بھارتی فضائیہ کے مابین جو 6-7 مئی کی رات جو ہوا ، دنیا اس حوالے سے اپنی رائے بنا چکی ہے کیونکہ آج تک مودی سرکار نے پورا سچ عوام کے سامنے بھی نہیں رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کا اے آئی ویڈیوز کے ذریعے پاک فوج کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب

دنیا جانتی ہے کہ اس رات کیا ہوا اگر کسی کو نہیں پتہ ہے تو وہ ہندوستان کی عوام ہے جن سے آج بھی سچ چھپایا جا رہا ہے۔ پراوین سواہنی نے واضح کیا کہ پاک بھارت کشیدگی کےبعد پاکستان کے عالمی سطع پر مقام میں اضافہ ہوا ہے اور آج پاکستان کو دنیا ایک فوجی طاقت کے طور پر تسلیم کر رہی ہے۔

بھارتی دفاعی تجزیہ نگار پراوین سواہنی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آج اکیلا نہیں ہے، اس کیساتھ چین ہے اور چین کبھی بھارت کے خلاف ایسے نہیں آئیگا جیسے پاکستا ن سامنے آیا اہے کیونکہ چین بھارت کو اپنے لیول کا سمجھتا ہی نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *