حکومت پنجاب کا گریجویٹس کے لیے بڑا اعلان

حکومت پنجاب کا گریجویٹس کے لیے بڑا اعلان

حکومت پنجاب نے زراعت کے شعبے سے منسلک گریجویٹس کے لیے ماہانہ 60,000 روپے وظیفے پر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی کے پارلیمانی انٹرن شپ پروگرام کے لیے نوجوان گریجویٹس سے درخواستیں طلب

پنجاب حکومت نے ایگریکلچر گریجویٹ انٹرن شپ پروگرام 2025 کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر کے 2,000 مستحق گریجویٹس کو ماہانہ 60,000 روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

یہ پروگرام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سربراہی میں اور محکمہ زراعت پنجاب کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔ اس انٹرن شپ کا مقصد زراعت اور زرعی انجینیئرنگ کے نوجوان فارغ التحصیل طلبا کو عملی تربیت اور فیلڈ ورک کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔ انٹرنز شپ پنجاب کے تمام اضلاع میں سینیئر زرعی افسران کی نگرانی میں کام کریں گے۔

تعلیم اور عملی میدان کے درمیان خلا کو پُر کرنے کی کوشش

پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد اس دوسرے مرحلے کو نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی اہم کوشش کے طور پر سراہا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے نوجوان گریجویٹس کو نہ صرف تربیت دی جائے گی بلکہ وہ زرعی خدمات کو بہتر بنانے اور زرعی پیداوار اور پائیداری میں اضافے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں:نوجوانوں کیلئے سنہری موقع، نادرا کا گریجوایٹ انٹرن شپ پروگرام 2025 کا آغاز

محکمہ زراعت کے ایک اعلیٰ افسر  کا کہنا ہے کہ ’ یہ انٹرن شپ صرف وظیفہ نہیں، بلکہ ایک کیریئر کا آغاز ہے۔ ہم ایک ساتھ اپنے نوجوانوں اور اپنی زمین میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں‘۔

انٹرن شپ کی نمایاں خصوصیات

ماہانہ وظیفہ: 60,000 روپے

مجموعی نشستیں: 2,000

تربیت کی نوعیت: فیلڈ میں جاری عملی تربیت

مقام: پنجاب کے تمام اضلاع

انٹرنیز مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیں گے جن میں جدید کاشتکاری کے طریقے، مٹی کا تجزیہ، کیڑوں کا کنٹرول، پانی کے تحفظ کے طریقے اور حکومت کے زیرِ سرپرستی زرعی پروگراموں کا جائزہ لینا شامل ہے۔

اہلیت کے معیار

امیدوار زراعت یا زرعی انجینئرنگ میں بیچلرز ڈگری کے حامل ہوں

درخواست کے وقت عمر 25 سال یا اس سے کم ہو

پنجاب کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے

درخواست دینے کا طریقہ

دلچسپی رکھنے والے امیدوار محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ agripunjab.gov.pk سے درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کریں، اسے مکمل کر کے اپنے ضلع کے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کے دفتر میں جمع کروائیں۔

درخواست گزاروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ تمام ضروری دستاویزات اور معلومات درست طریقے سے جمع کروائیں تاکہ کسی قسم کی نااہلی سے بچا جا سکے۔

یہ انٹرن شپ پروگرام پنجاب کی دیہی ترقی اور نوجوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے ایک مثبت اور انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *