چیئرمین پی سی بی اور ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔
محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کی تصدیق کر رہا ہوں جو متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ باوقار ٹورنامنٹ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا، اور ہم شاندار کرکٹ مقابلوں کے منتظر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کا تفصیلی شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 بھارت کی میزبانی میں منعقد ہوگا، جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان، یو اے ای، ہانگ کانگ اور عمان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔