مودی سرکار کی ناکام خارجہ پالیسی : جے رام رمیش کا آپریشن سندور کے بعد سفارتی ناکامیوں پر شدید ردعمل

مودی سرکار کی ناکام خارجہ پالیسی : جے رام رمیش کا آپریشن سندور کے بعد سفارتی ناکامیوں پر شدید ردعمل

ویب ڈیسک۔ بھارتی نیشنل کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے دو ماہ کے دوران بھارتی سفارتکاری کی ناکامی واضح طور پر سامنے آ چکی ہے، اور یہ ناکامی چار اہم حقائق سے عیاں ہوتی ہے، جو وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے حامیوں کے بلند بانگ دعوؤں کو بے نقاب کرتے ہیں۔

10 مئی 2025 سے لے کر اب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 25 بار دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ذاتی طور پر “آپریشن سندور” کو رکوانے کے لیے مداخلت کی، اور بھارت و پاکستان کو خبردار کیا کہ اگر جنگ بند نہ کی گئی تو امریکہ ان کے ساتھ تجارتی معاہدہ نہیں کرے گا۔

 10 جون 2025 کو امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل کریلا نے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف امریکہ کا شاندار شراکت دار قرار دیا۔

18 جون 2025کو صدر ٹرمپ نے پاکستان کے آرمی چیف، فیلڈ مارشل عاصم منیر سےوائٹ ہاؤس میں ایک غیر معمولی ظہرانےپر ملاقات کی۔

 25 جولائی 2025 کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف شراکت داری اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست بہار میں متنازع ووٹر فہرستیں، کانگریس نے انتخابی بائیکاٹ کا عندیہ دیدیا

آزاد ریسرچ کے مطابق مودی حکومت کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر بکھر چکی ہے، اور “آپریشن سندور” نے اس کی کھوکھلی سفارتی برتری کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ بھارت کی مبینہ “عالمی کامیابی ” کے تمام دعوے محض ڈھکوسلے ثابت ہوئے، اور گزشتہ دو ماہ صرف رسوائیوں کا سلسلہ بنے رہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت کو دھمکیاں دینا، امریکی قیادت کا پاکستان کی فوج کو سراہنا، اور وائٹ ہاؤس میں آرمی چیف کو دی گئی عزت، یہ سب واقعات مودی کی سفارتی ناکامیوں کے گواہ ہیں۔ وہ مودی جو خود کو بھارت کا طاقتور ترین رہنما کہتے تھے، آج عالمی منظرنامے پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

ریسرچ کے مطابق سیاسی طور پر بھی مودی کا زوال قریب ہے۔ جو اسٹریٹجک طبقہ کبھی ان کی تعریفیں کرتا تھا، وہ اب خاموش ہے، اتحادی دور ہو رہے ہیں، اور خود واشنگٹن مودی کے بیانیے کو چیلنج کر رہا ہے۔ طاقت اور عالمی وقار کے کھوکھلے نعروں پر کھڑی مودی کی سیاسی عمارت اب حقیقت کے بوجھ تلے گرنے لگی ہے۔ یہ صرف خارجہ پالیسی کی شکست نہیں بلکہ مودی دور کے اختتام کی شروعات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست بہار میں متنازع ووٹر فہرستیں، کانگریس نے انتخابی بائیکاٹ کا عندیہ دیدیا

Related Articles