چکوال، جامشورہ  میں 2 مختلف بس حادثات، 10 افراد جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت درجنوں زخمی

چکوال، جامشورہ  میں 2 مختلف بس حادثات، 10 افراد جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت درجنوں زخمی

چکوال اور جامشورہ  میں 2 مختلف بس حادثات، 10 افراد جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت درجنوں زخمی ہو گئے ہیں، اسلام آباد سے لاہور جانے والی بس چکوال میں کھائی میں جا گری، جامشورو میں کراچی-لاڑکانہ بس ٹرک سے ٹکرا گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب ایف آئی آر درج ہوگی

ملک میں ایک ہی دن کے دوران پیش آنے والے 2 خوفناک بس حادثات نے 10 افراد کی جان لے لی اور درجنوں زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ دونوں حادثات میں ابتدائی رپورٹس  کے مطابق ڈرائیوروں کی غفلت کو ذمہ دحادثاتار قرار دیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد سے لاہور جانے والی بس کو حادثہ

اسلام آباد سے لاہور جانے والی ایک مسافر بس موٹر وے پر چکوال کے علاقے ڈھوک سیال کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 18 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔

ابتدائی طور پر 6  افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی تھی، تاہم بعد ازاں 2 مزید زخمی دم توڑ گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر کلر کہار اور ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں؍کراچی میں نئے ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین کا نفاذ، سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ

ترجمان موٹروے پولیس نے تصدیق کی ہے کہ بس تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کے باعث حادثے کا شکار ہوئی ہے۔

کراچی سے لاڑکانہ جانے والی بس کو حادثہ

ادھر سندھ کے علاقے جامشورو میں کراچی سے لاڑکانہ جانے والی مسافر کوچ ایم-9 موٹر وے پر ایک تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں کوچ کا کلینر اور ٹرک ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں کئی افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اوورٹیکنگ کے دوران پیش آیا، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

یہ حالیہ حادثات پاکستان میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، تیز رفتاری اور ڈرائیوروں کی غفلت جیسے سنگین مسائل کو ایک بار پھر اجاگر کرتے ہیں۔ شہریوں اور ماہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر بس ڈرائیوروں کی تربیت، بسوں کی حالت اور موٹر وے پر نگرانی کے نظام کو بہتر بنائے تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *