پاک افواج کا کیپٹن سرور شہید کو خراج عقیدت، قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئیگا،آئی ایس پی آر

پاک افواج کا کیپٹن سرور شہید کو خراج عقیدت، قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئیگا،آئی ایس پی آر

پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے کیپٹن محمد سرور شہید نشانِ حیدر کی 77ویں برسی نہایت عقیدت و احترام سے آج منائی جائے گی۔
کیپٹن محمد سرور شہید نشانِ حیدر پانے والے پہلے نوازیافتہ افسر تھے، جنہوں نے 27 جولائی 1948 کو پہلی کشمیر جنگ کے دوران ضلع راولاکوٹ کے علاقے تلپاترا (آزاد کشمیر) میں جامِ شہادت نوش کیا۔

انہوں نے بے مثال جرات عسکری حکمت عملی اور فرض شناسی کے ساتھ اپنے جوانوں کی قیادت کی۔ میدانِ جنگ میں ان کی عظیم قربانی شجاعت اور حب الوطنی کی روشن مثال بن چکی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ان کے ابدی ورثے کو سلام پیش کرتی ہیں اور ان کی بے مثال بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں جو آج بھی افسران اور جوانوں کے لیے ایک عظیم مشعلِ راہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :شہدائے پاکستان کو سلام،  کیپٹن عاقب جاوید شہید کی چھٹی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
ان کی زندگی نے “فرض، عزت اور قربانی  جیسے عسکری اصولوں کو نئی روح بخشی،اس پُرعزم موقع پر پوری قوم اپنے اس جری سپوت کو سلام پیش کرتی ہے، جس کی بے لوث قربانی نے پاکستان کی مسلح افواج کے جذبۂ شہادت اور عسکری روایت کو بنیاد فراہم کی۔

پاکستان کی مسلح افواج شہداء کے عظیم ورثے سے طاقت حاصل کرتے ہوئے ملک کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کو ایک بار پھر دہراتی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *