فالس فلیگ آپریشن مہادیومیں تخریب کار مودی سرکار کی چال بے نقاب

فالس فلیگ آپریشن مہادیومیں تخریب کار مودی سرکار کی چال بے نقاب

فالس فلیگ آپریشن مہادیومیں تخریب کار مودی سرکار کی چال بے نقاب، نااہل مودی سرکار نے ناکام آپریشن سندور پر پارلیمنٹ میں شدید تنقید کے بعد نیا شوشہ چھوڑ دیا ۔

لوک سبھا میں آپریشن سندور پر اپوزیشن کی شدید تنقید کا رخ موڑنے کیلئے نئے فالس فلیگ آپریشن مہادیو کی کہانی سنا دی گئی ، لوک سبھا میں مودی کی تقریر کو جھوٹی سپورٹ فراہم کرنے کیلئے آپریشن مہادیو کا ڈرامہ رچایا گیا ، آپریشن مہادیو میں اب تک 3 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں، آپریشن مہادیو میں ہلاک دہشت گردوں میں پہلگام واقعہ کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہیں۔

لوک سبھامیں تنقید کے بعد فالس فلیگ آپریشن مہادیو کی ٹائمنگ پر سوالات اٹھنے لگے،  آپریشن سندور کی ناکامی پر راج ناتھ سنگھ پارلیمنٹ میں جوابدہی کی بجائے اپوزیشن پر تنقید کرتے رہے، بھارتی وزیر دفاع نے ناکام آپریشن سندور میں طیاروں اور فوجی ہلاکتوں کے سوالات  کو ٹال دیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کے جھوٹے پراپیگنڈے کی نشاندہی پہلگام کے حملہ آوروں سے منسوب گمراہ کن خاکے بے نقاب

آپریشن میں کامیابی کے دعوے کے برعکس راج ناتھ سنگھ کوئی ثبوت بشمول سیٹلائٹ تصویر یا انٹیلی جنس رپورٹ فراہم نہ کر سکے ، راج ناتھ سنگھ نے بار بار کے سوالات کے جوابات کی بجائے قومی سلامتی کا حوالہ دے کر پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش کی،  راج ناتھ سنگھ آپریشن سندور سے قبل سیکیورٹی نگرانی میں خامیوں پر بھی کوئی جواب  نہ دے سکے ۔

 آپریشن سندور کی تفصیلات سے گریز اور فالس فلیگ آپریشن مہادیو پر تفصیلات فراہم کرنا ناکامیوں پر پردہ پوشی کے مترادف ہے، فالس فلیگ آپریشن مہادیو میں دہشت گردوں کی ہلاکتوں کا اعلان پارلیمنٹ میں شدید تنقید کے بعد کیا گیا، سیکیورٹی ناکامیوں  کو چھپانے اور بیانیے کی تبدیلی کیلئے آج ہی ہلاکتوں کا اعلان کیا گیا، آپریشن مہادیو کی ٹائمنگ تنقید کو دبانے اور بیانیہ تبدیل کرکے سیاسی فائدہ کے حصول کو ظاہر کرتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : پاک بھارت جنگ بندی : ڈی جی ایم اوز کی بات چیت سے ہوئی امریکی ثالثی سے نہیں، جے شنکر کا دعویٰ

پارلیمنٹ میں  کھوکھلے لیڈر مودی کی تقریر کو جھوٹی سپورٹ فراہم کرنے کیلئے فالس فلیگ آپریشن مہادیو کا خونی کھیل کھیلا گیا، فالس فلیگ آپریشن مہادیو لوک سبھامیں مودی کی تقریر کے لئے بیانیہ ڈھونڈنا ہے، فالس فلیگ آپریشن مہادیوکے ذریعےایس آئی آر ووٹر رول تنازع کو بھی دبانے کی کوشش  کی گی ، ایوان میں بیک وقت بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی ایس آئی آر پر بھی ہنگامہ جاری تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *