ویب ڈیسک۔ ایئر کراچی نے کیبن کرو کے لیے بھرتیوں کا نیا مرحلہ شروع کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ بھرتیاں نئے اور تجربہ کار دونوں قسم کے امیدواروں کے لیے کھلی ہے۔ اس بھرتی مہم میں پرکشش تنخواہیں، الاؤنسز، اور اہل خانہ کے لیے سفری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ائیر لائن کی جانب سے اعلان کردہ آسامیوں میں ٹرینی کیبن کرو، کیبن کرو، لیڈ کیبن کرو اور ڈیزگنیٹڈ چیک کیبن کرو شامل ہیں۔
امیدواروں کی تعیناتی کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں کی جائے گی جبکہ تربیت ایئر لائن کے ہیڈ آفس کراچی میں ہوگی۔
اہلیت کے معیار میں کم از کم تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ، اے لیول یا مساوی ہونا لازمی ہے۔ امیدوار کا قد کم از کم 5 فٹ 9 انچ ہونا چاہیے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) کے مطابق میڈیکل فٹنس لازمی ہے اور وزن بی ایم آئی (BMI) کے مطابق متناسب ہونا چاہیے۔
عمر کی حد کے مطابق ٹرینی کیبن کرو کے لیے عمر 20 سے 24 سال ہونی چاہیے (غیر شادی شدہ ہونا لازمی ہے)، کیبن کرو کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر 26 سال، لیڈ کیبن کرو کے لیے 28 سال اور ڈیزگنیٹڈ چیک کیبن کرو کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر 32 سال مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایئر کراچی کو ایسے امیدوار درکار ہیں جو زبان دانی میں مہارت رکھتے ہوں، خوش اخلاق، خوش مزاج، خوش لباس ہوں اور بہترین تعلقات بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ ہوا بازی کے شعبے سے وابستگی، خوش اخلاقی اور دوسروں کا خیال رکھنے کا جذبہ بھی ضروری ہے۔
صرف شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں سے رابطہ کیا جائے گا۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 اگست 2025 ہے۔ درخواستیں careers@air-karachi.comپر ای میل کی جا سکتی ہیں یا آفیشل نوکری کے اعلان میں دیے گئے QR کوڈ کے ذریعے بھی اپلائی کیا جا سکتا ہے۔