پاکستان کی افغانستان کو برآمدات میں 38.68 فیصد اضافہ

پاکستان کی افغانستان کو برآمدات میں 38.68 فیصد اضافہ

پاکستان کی افغانستان کو اشیا و خدمات کی برآمدات میں مالی سال 2024-25 کے دوران 38.68 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو558.032 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 773.892 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:خطے میں بدلتی سفارت کاری: پاکستان اور افغانستان ایک نئے دور کی دہلیز پر

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، سالانہ بنیادوں پر جون 2025 میں افغانستان کو برآمدات 8.24 فیصد بڑھ کر50.230 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو کہ جون 2024 میں 46.405  ملین ڈالر تھیں۔ تاہم، ماہانہ بنیادوں پر جون 2025 میں برآمدات 11.63 فیصد کم ہو کر56.843  ملین ڈالر سے گھٹ کر50.230  ملین ڈالر رہ گئیں۔

مجموعی طور پر مالی سال2024-25  میں پاکستان کی دنیا بھر کو برآمدات میں 4.24  فیصد اضافہ ہوا، جو 30.979 ارب ڈالر سے بڑھ کر32.295  ارب ڈالر ہو گئیں۔

دوسری جانب افغانستان سے پاکستان میں درآمدات میں بھی سالانہ بنیادوں پر نمایاں 116.53 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جو11.960  ملین ڈالر سے بڑھ کر25.898  ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور چین نے سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کی حمایت کر دی

تاہم افغانستان سے درآمدات میں جون 2025 کے دوران سالانہ اور ماہانہ دونوں بنیادوں پر کمی واقع ہوئی۔ سالانہ بنیادوں پر33.55  فیصد کی کمی سے جون 2025 میں درآمدات1.178  ملین ڈالر رہ گئیں، جو جون 2024 میں 1.773  ملین ڈالر تھیں۔ ماہانہ بنیاد پر بھی 39.55  فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، کیونکہ مئی 2025 میں درآمدات 1.949  ملین ڈالر تھیں۔

مجموعی طور پر مالی سال 2024-25  پاکستان کی کل درآمدات 11.13  فیصد اضافے کے ساتھ 53.156  ارب ڈالر سے بڑھ کر59.076  ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

یہ تجارتی اعداد و شمار پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں اگرچہ قلیل مدتی اتار چڑھاؤ موجود ہے، تاہم مجموعی رجحان پاکستان کی بین الاقوامی تجارت میں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *