پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی وجوہات سامنے آگئیں

پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی وجوہات سامنے آگئیں

پاکستان بھر میں انٹرنیٹ صارفین اس وقت سست رفتاری اور سروس میں تعطل جیسے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ متعدد انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں (ISPs)، بشمول نیاٹیل اور پی ٹی سی ایل، نے وسیع پیمانے پر کنیکٹیویٹی کے مسائل کی تصدیق کر دی ہے۔

نیاٹیل کے ٹیکنیکل اسسٹنس سینٹر کی جانب سے جاری کردہ ای میل کے مطابق، انٹرنیٹ میں خلل کی وجہ کئی مختلف مسائل ہیں جو بین الاقوامی ٹریفک اور مختلف اہم سروسز تک رسائی کو متاثر کر رہے ہیں:

ایسٹ باؤنڈ انٹرنیٹ ٹریفک: نیاٹیل کے ایک اپ اسٹریم فراہم کنندہ کو درپیش مسائل کی وجہ سے بین الاقوامی ٹریفک متاثر ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں رفتار کم اور کنکشن غیر مستحکم ہو گئے ہیں۔

مائیکروسافٹ سروسز کا تعطل: آؤٹ لک، مائیکروسافٹ ٹیمز، اور ون ڈرائیو جیسی ایپس بھی ملک بھر میں بندش کا شکار ہیں۔

کلاؤڈفلیئر پر مبنی سروسز: وہ ویب سائٹس اور ایپلیکیشنز جو کلاؤڈفلیئر کے انفراسٹرکچر پر منحصر ہیں، یا تو انتہائی سست ہو چکی ہیں یا مکمل طور پر ناقابلِ رسائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام مجالس کا آغاز، سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت، 23 اضلاع میں موبائل وانٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ

نیاٹیل نے واضح کیا ہے کہ یہ تمام مسائل الگ الگ ہیں لیکن ایک ساتھ پیش آنے کی وجہ سے صارفین کے لیے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔ دیگر انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں نے بھی اسی نوعیت کی شکایات کی تصدیق کی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مسئلہ کسی ایک ادارے تک محدود نہیں ہے۔

انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں اور متاثرہ سروسز کے ٹیکنیکل ماہرین ان مسائل کی تشخیص اور حل کے لیے سرگرم عمل ہیں، تاہم ابھی تک ان مسائل کے حل کے لیے کوئی باضابطہ ٹائم لائن جاری نہیں کی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *