پاکستان ایک دن انڈیا کو تیل بیچے گا، ٹرمپ کے بیان نے انڈیا میں آگ لگادی، بھارتی میڈیا کا ماتم جاری

پاکستان ایک دن انڈیا کو تیل بیچے گا، ٹرمپ کے بیان نے انڈیا میں آگ لگادی، بھارتی میڈیا کا ماتم جاری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدات کے حوالے سے ڈیل فائنل ہونے کے بیان نے بھارتی میڈیا میں ماتم بچھا دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدات کی ڈیل فائنل ہونے کے بیان اور امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیان کے بھارت ہو سکتا ہے پاکستان سے تیل خریدے نے بھارتی میڈیا میں ماتم بچھا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے صدر ٹرمپ کے بیان کی شدید مخالفت میں کہا کہ ہو سکتا ہے امریکہ اب پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر کے منصوبوں پر کام کریے اور بھارت کو مجبورکرے کہ وہ تیل پاکستان سے خریدے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کا خوف، بھارت کی تیل صاف کرنے والی سرکاری کمپنیوں نے روسی خام تیل کی خریداری روک دی

بھارتی میڈیا نے ٹرمپ کے بیان کے حوالے سے بے سروپا بیانات جاری کرتے ہوئے کہنا تھاکہ اگر امریکہ بھارت کو پاکستان سے دریافت کردہ تیل خریدنے پر مجبور کرتا ہے تو ایسا کرنے سے ڈالر کے بدلے میں بھارتی روپیہ دھڑام سے گر سکتا ہے۔

اسی طرح دیگر بھارتئ تجزیہ کاروں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ لگتا ہے امریکہ اب بھارت کے بازار اور معیشت کو گول کرنا چاہتا ہے تبھی پاکستان کے سر پر ہاتھ رکھ کر بھارتئ روپیہ کی طاقت کو ختم کرنا چاہتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *