امریکہ نے تجارتی ٹیرف کے اطلاق کا آغاز کر دیا،پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں نمایاں رعایت مل گئی

امریکہ نے تجارتی ٹیرف کے اطلاق کا آغاز کر دیا،پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں نمایاں رعایت مل گئی

امریکی حکومت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں آج سے دنیا بھر کے لیے نئی تجارتی ٹیرف پالیسی کا اطلاق کر دیا ہے جس میں مختلف ممالک پر مختلف شرحوں سے درآمدی محصولات عائد کیے گئے ہیں۔

اس پالیسی کے تحت پاکستان کو جنوبی ایشیا میں اپنے روایتی حریف بھارت کے مقابلے میں خاصی نرمی دی گئی ہے،وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان پر 19 فیصد جب کہ بھارت پر 25 فیصد درآمدی ٹیکس لاگو کیا گیا ہے، جو پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ٹرمپ کا مودی کو زبردست جھٹکا، امریکا نے بھارت پر 25فیصد ٹیرف عائد کردیا

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ یہ رعایت پاکستان کی حالیہ اعلیٰ سطحی سفارتی سرگرمیوں کا نتیجہ ہے، جن میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے ملاقات، وزیر اعظم شہباز شریف کا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے رابطہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار و وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں ہونے والی ملاقاتیں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ساتھ ساتھ انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن اور تھائی لینڈ پر بھی 19 فیصد ٹیرف لاگو کیا گیا ہے اس کے برعکس بھارت، قازقستان اور مالدووا کو 25 فیصد، جبکہ جنوبی افریقہ، لیبیا اور الجزائر پر 30 فیصد ٹیرف لگایا گیا ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :مودی ٹرمپ کی ٹیرف ڈیڈلائن کے آگے آسانی سے جھک جائیں گے،راہول گاندھی

میانمار اور لاؤس پر 40 فیصد اور شام پر سب سے زیادہ 41 فیصد ٹیرف عائد ہوا ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ امریکا نے اپنے روایتی اتحادی اسرائیل پر بھی 15 فیصد ٹیرف نافذ کیا ہے جبکہ کینیڈا پر ٹیرف کی شرح کو 25 سے بڑھا کر 35 فیصد کر دیا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *