پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان رہا ، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا تاہم تھوڑی دیر بعد 100 انڈیکس میں 130 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 520 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس بڑے اضافے کے بعد ایک لاکھ ، 39 ہزار 390 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 17 پیسے سستا ہونے کے بعد 282 روپے 70 پیسے کا ہو گیا ، ڈالر کی قیمت میں کمی سے روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔