پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنے والوں کیلئے ایک لاکھ روپے کیش انعام

پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنے والوں کیلئے ایک لاکھ روپے کیش انعام

پنجاب حکومت نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایک نیا اقدام شروع کیا ہے جسے پنجاب گرین کریڈٹ پروگرام کا نام دیا گیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت وہ موٹر سائیکل سوار جو اپنی پیٹرول بائیک کو الیکٹرک وہیکل میں تبدیل کریں گے انہیں ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔

اس اقدام کا اعلان صوبے کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کیا، پروگرام کا مقصد عوام کو ماحولیاتی تحفظ کے لیے عملی اقدامات پر آمادہ کرنا ہے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں :وزیراعظم الیکٹرک بائیک اسکیم کب شروع ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

اس میں صرف بائیک کی تبدیلی پر انعام ہی نہیں بلکہ درخت لگانے اور ایل ای ڈی بلب لگانے جیسے ماحول دوست اقدامات پر بھی مالی مراعات دی جائیں گی جنہیں گرین کریڈٹس کہا جا رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مہم کے تحت شہریوں کو صرف ایک کال پر مفت پودے گھر پہنچائے جا رہے ہیں، لاہور رنگ روڈ کے اطراف تین لاکھ درخت لگانے کا منصوبہ ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ آسٹریلوی طرز کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے درختوں کی نقشہ سازی اور نگرانی کی جائے گی تاکہ ان کی بہتر دیکھ بھال ممکن ہو سکے۔

جنگلات کی حفاظت کے لیے ایک نئی فائر کنٹرول فورس بنائی گئی ہے جو ٹیکنالوجی سے لیس ہوگی اور اس کی نگرانی بینک آف پنجاب کے ذریعے ہوگی۔

اس کے علاوہ صوبائی حکومت نے ان جنگلاتی زمینوں کو بھی واگزار کرا لیا ہے جو تجاوزات کی زد میں آ چکی تھیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *