انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا نے 9 مئی کو جوڈیشل کمپلیکس میانوالی واقعے سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے گرفتار ملزم محمد اسماعیل کو 25 سال قید کی سزا دے دی۔
عدالت نے ملک احمد خان بھچر، بلال اعجاز، احمد چٹھہ سمیت 51 دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ انہیں ایک ماہ کے اندر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔
اسی کیس میں کرپشن کے الزام میں ملوث ایک اور ملزم کو 29 سال قید بامشقت اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس مقدمے میں عدالت عمر ایوب کے خلاف پہلے ہی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج جاوید اقبال شیخ نے 9 مئی کے تین مختلف مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، حامد رضا اور دیگر افراد کو 10 سال تک قید کی سزائیں دی تھیں۔